کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص قسم اٹھائے اور پھر حانث ہو جائے اور اس کے پاس معمولی شے ہو
١٢٩١٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن هشام (عمن) (١) حدثه عن إبراهيم قال: إذا كانت له عشرون كفّر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب اس کے پاس بیس (درھم) ہوں تو وہ کفارہ ادا کرے۔
١٢٩١٤ - حدثنا معتمر عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا لا (يؤقتان) (١) في ذلك شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی چیز مؤقت نہیں فرماتے ۔
١٢٩١٥ - حدثنا (معتمر) (١) قال: قلت لمعمر: (٢) الرجل يحلف وليس عنده من الطعام إلا ما يكفّر، قال: كان قتادة يقول: يصوم ثلاثة أيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معمر سے دریافت کیا کوئی شخص قسم اٹھائے اور اس کے پاس کھانا نہ ہو سوائے اس کے جو وہ کفارہ ادا کرے، فرمایا کہ حضرت قتادہ فرماتے تھے وہ تین دن کے روزے رکھ لے۔
١٢٩١٦ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن عبد الكريم عن سعيد بن جبير (في الرجل) (١) يحلف وليس له إلا ثلاثة دراهم فيحنث، قال: يكفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کوئی شخص قسم کھائے اور اس کے پاس صرف تین درھم موجود ہوں اور وہ حانث بھی ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا وہ کفارہ ادا کرے گا۔
١٢٩١٧ - حدثنا عبد الوهاب (الثقفي) (١) عن سعيد عن فرقد عن إبراهيم قال: إذا كان له عشرون درهمًا فعليه الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب اس کے پاس بیس درھم ہوں تو اس پر کفارہ ہے۔
١٢٩١٨ - حدثنا ابن أبي زائدة عن سفيان عن (سعيد) (١) بن أبي عروبة عن فرقد عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی کے مثل منقول ہے۔