کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص یوں کہے کہ میں ولد اسماعیل میں سے غلام آزاد کروں گا
حدیث نمبر: 12872
١٢٨٧٢ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) العبدي عن مسعر عن عبيد بن (الحسن) (٢) عن ابن (معقل) (٣) قال: كان على عائشة رقبة أو نسمة تعتقها من ولد إسماعيل قال: (فقدم) (٤) (سبي) (٥) من اليمن قال مسعر: أراه من قبيلة (يقال) (٦) لها (خولان) (٧) قال: فنهاها أن تعتق منهم، قال: (فقدم) (٨) سبي من مضر، أراه قال: من بني (العنبر) (٩) (فأمرها) (١٠) أن تعتق منهم (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام کو آزاد کرنا تھا، یمن سے کچھ قیدی آئے، مسعر راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ قبیلہ خولان کے تھے آپ کو ان میں سے آزاد کرنے سے منع کردیا گیا، پھر مضر سے کچھ قیدی آئے، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ بنو عنبر کے تھے، پھر آپ کو حکم دیا کہ اس میں سے ایک آزاد کردو۔
حدیث نمبر: 12873
١٢٨٧٣ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا بن أبي زائدة قال: سئل عامر عن رجل (جعل) (١) عليه (محررين) (٢) من ولد إسماعيل إن دخل (بيت) (٣) فلان، فدخله، ⦗٣٤٧⦘ قال: (ليس لها) (٤) كفارة، قال الرجل: (إني) (٥) (لا) (٦) أجدهما، قال: (فصم) (٧) أربعة أشهر متتابعات، عن كل رقبة شهرين لعله أن يكفر شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ اگر وہ فلاں کے گھر داخل ہوا تو اولاد اسماعیل میں سے دو غلام آزاد کرے گا، اور پھر وہ اس کے گھر داخل ہوگیا ؟ آپ نے فرمایا اس پر کفارہ نہیں ہے، اس شخص نے عرض کیا میں ان دونوں کو نہیں پاتا، آپ نے فرمایا پھر چار مہینے کے لگاتار روزے رکھو، ہر غلام کے بدلے دو مہینے کے روزے، شاید کہ یہ کچھ کفارہ بن جائیں۔