مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12760
باب: قسم کے کفارے کے تین روزے لگا تار رکھیں جائیں گے یا ان کے درمیان وقفہ کیا جائے گا؟
في الصيام ثلاثة أيام في كفارة اليمين يفرق بينها أم لا؟
حدیث نمبر: 12760
١٢٧٦٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سألت إبراهيم عن صيام الثلاثة أيام في كفارة اليمين، قال: في قراءتنا: ﴿فصيام ثلاثة أيام متتابعات﴾.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے کفارہ یمین کے تین روزوں سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ہماری قراءت میں تو { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ } کی قید موجود ہے۔