کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس شخص کی وجہ سے جنین گرے اس پر غلام آزاد کرنا اور تاوان دینا ہے
١٢٦٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم بن بشير عن يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت حجاج اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس کی وجہ سے جنین گرے اس پر غلام آزاد کرنا اور تاوان دینا واجب ہے۔
١٢٦٥٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعته يقول: إذا ضُربت المرأة وألقت جنينًا (فإن) (١) صاحبه يعتق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سنا کہ عورت کو مارا جائے جس کی وجہ سے وہ جنین (مرا ہوا بچہ) جنے تو جس نے مارا اس پر غلام آزاد کرنا ہے۔
١٢٦٥٨ - حدثنا ابن (عيينة) (١) ووكيع عن (عمر) (٢) بن ذر عن مجاهد أن رجلا مسح بطن امرأة فألقت جنينا فأمره عمر بن الخطاب أن يعتق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عورت کے پیٹ کو چھوا تو اس کا مرا ہوا بچہ پیدا ہوا، حضرت عمر نے حکم فرمایا یہ غلام آزاد کرے۔