مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12656
باب: جس شخص کی وجہ سے جنین گرے اس پر غلام آزاد کرنا اور تاوان دینا ہے
الذي يصيب الجنين من قال: عليه عتق رقبة مع الغرة
حدیث نمبر: 12656
١٢٦٥٦ - وحجاج عن عطاء أنهم قالوا: فيمن أصاب جنينًا إن عليه عتق رقبة مع الغرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ ان حضرات (حسن، ابراہیم اور عطاء) نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جس کی وجہ سے جنین گر جائے کہ اس پر تاوان (غُرّہ) کے ساتھ ایک غلام آزاد کرنا بھی لازم ہے۔