١٢٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل وابن إدريس عن داود (عن) (١) عكرمة عن ابن عباس في كفارة اليمين مد، ربعه إدامه (٢).
١٢٥٨٥ - حدثنا وكيع عن هشام عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن زيد (ابن) (١) ثابت قال: مد من حنطة لكل مسكين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لئے ایک مد گندم کا ہو۔
١٢٥٨٦ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا حنث أطعم عشرة مساكين، لكل مسكين مد من حنطة بالمد الأول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حانث ہوتے تو دس مسکینوں کو کھانا کھلاتے ہر مسکین کے لئے ایک مد ہوتا گندم کا، پہلے مد کے برابر۔
١٢٥٨٧ - حدثنا ابن إدريس عن عبد الملك عن عطاء قال: مد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مد ہے۔
١٢٥٨٨ - حدثنا سفيان بن عيينة و (يزيد) (١) بن هارون عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار قال في كفارة اليمين: مد من بر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ گندم کا ایک مد ہے۔
١٢٥٨٩ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عبد اللَّه (عن) (١) القاسم وسالم في كفارة اليمين قالا: مد لكل مسكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ ہر مسکین کے لئے ایک مد ہے۔
١٢٥٩٠ - حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة في إطعام (المسكين) (١): مد من قمح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ کھانا کھلایا جائے گا مساکین کو ایک مد گیہوں میں سے (ایک کے لئے ہو) ۔
١٢٥٩١ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن عطاء قال: مد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مد ہے۔