کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: بعض حضرات قبر بلند بنانے کو پسند فرماتے ہیں
❮
❯
١٢١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: (ألحد) (١) (للنبي) (٢) ﷺ ورفع (قبره) (٣) حتى يعرف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے لحد بنائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک بلند کی گئی اتنی کہ پہچانی جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12102
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل فيه انقطاع؛ إبراهيم تابعي، وحجاج مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12102، ترقيم محمد عوامة 11867)
١٢١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عبد اللَّه بن أبي بكر قال: رأيت قبر عثمان بن مظعون (مرتفعًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن مظعون کی قبر دیکھی جو بلند (زمین سے اٹھی ہوئی) تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12103
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12103، ترقيم محمد عوامة 11868)
١٢١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (٢) إبراهيم ابن عطاء (بن) (٣) أبي ميمونة عن أبيه أن عمران بن حصين أوصى أن يجعلوا قبره (مربعًا) (٤) (وأن) (٥) يرفعوه أربع أصابع أو نحو ذلك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن ابی میمونہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی قبر کو چوکور بنایا جائے۔ اتنی بلند (اونچی) کہ زمین سے چار انگلیاں اوپر ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12104
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ إبراهيم بن عطاء صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12104، ترقيم محمد عوامة 11869)