حدیث نمبر: 12102
١٢١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: (ألحد) (١) (للنبي) (٢) ﷺ ورفع (قبره) (٣) حتى يعرف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے لحد بنائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک بلند کی گئی اتنی کہ پہچانی جائے۔
حدیث نمبر: 12103
١٢١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عبد اللَّه بن أبي بكر قال: رأيت قبر عثمان بن مظعون (مرتفعًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن مظعون کی قبر دیکھی جو بلند (زمین سے اٹھی ہوئی) تھی۔
حدیث نمبر: 12104
١٢١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (٢) إبراهيم ابن عطاء (بن) (٣) أبي ميمونة عن أبيه أن عمران بن حصين أوصى أن يجعلوا قبره (مربعًا) (٤) (وأن) (٥) يرفعوه أربع أصابع أو نحو ذلك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن ابی میمونہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی قبر کو چوکور بنایا جائے۔ اتنی بلند (اونچی) کہ زمین سے چار انگلیاں اوپر ہو۔