کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا جائے گا
١٢٠٤١ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن حماد عن إبراهيم قال: لحد (للنبي) (١) ﷺ وأخذ من قبل القبلة ورفع قبره حتى يعرف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک لحد بنائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قبلہ کی طرف سے قبر میں رکھا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک بلند کی گئی یہاں تک کہ وہ پہچانی جاتی تھی۔
١٢٠٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور قال: حدثت عن عمير بن سعيد أن عليًّا أدخل ميتًا من قبل القبلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا۔
١٢٠٤٣ - [حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (الحسن) (١) عن (مجالد) (٢) عن الشعبي قال: يؤخذ من قبل القبلة] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ میت کو قبلہ کی جانب سے پکڑا جائے گا۔
١٢٠٤٤ - حدثنا هشيم عن عمران بن أبي عطاء مولى بني أسد قال: شهدت وفاة ابن عباس (فوليه) (١) ابن الحنفية قال: فكبر عليه أربعًا و (أدخله) (٢) من قبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات کے وقت حاضر ہوا تو آپ کی نماز جنازہ حضرت ابن الحنفیہ نے پڑھائی (جنازے کا انتظام کیا) اور اس میں چار تکبیریں کہیں اور میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا۔
١٢٠٤٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابن أبي (ليلى) (١) عن عمير بن سعيد أن عليًّا كبر على يزيد بن المكفف أربعًا وأدخله من قبل القبلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے حضرت یزید بن المکفف کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس میں چار تکبیریں پڑھیں اور ان کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا۔
١٢٠٤٦ - حدثنا ابن يمان عن المنهال (بن) (١) خليفة عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس أن النبي ﷺ (أخذه) (٢) من قبل القبلة (وكبر) (٣) عليه أربعًا، (يعني الميت) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا اور اس پر چار تکبیریں پڑھیں۔
١٢٠٤٧ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم أنه أدخل ميتًا من قبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا۔
١٢٠٤٨ - (حدثنا وكيع) (١) (عن سفيان) (٢) عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم (٣) بمثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔