کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں عورت کی میت کو امام کے قریب رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 11923
١١٩٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد اللَّه بن جابر عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن سالم والقاسم قالا: النساء مما يلي الإمام والرجال مما يلي القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں عورت کی میت کو امام کے قریب اور مردوں کے جنازے کو قبلہ کے قریب رکھیں گے۔
حدیث نمبر: 11924
١١٩٢٤ - حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء قال: الرجال بين يدي النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں مردوں کی میت کو عورتوں کے سامنے رکھیں گے۔
حدیث نمبر: 11925
١١٩٢٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن (حميد) (١) عن بكر قال: كان (مسلمة) (٢) ⦗٧٤⦘ ابن مُخلَّد بمصر قال: (فجاؤونا) (٣) برجال ونساء، فجعلوا لا يدرون كيف يصنعون، فقال مسلمة: سنتكم (في) (٤) الموت سنتكم في الحياة، قال: فجعل النساء مما يلي الإمام والرجال أمام ذلك (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد مصر میں تھے، ہمارے پاس مرد اور عورتیں (ان کے جنازے) لائے گئے، ان لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ ان کو کیسے رکھ کر جنازہ ادا کیا جائے۔ حضرت مسلمہ نے فرمایا تمہارے مرنے کا طریقہ تمہاری زندگی کے طریقہ کی طرح ہے۔ انہوں نے عورتوں کے جنازے کو امام کے قریب اور مردوں کو ان کے آگے رکھا۔