کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب مرد اور عورت کا جنازہ اکھٹا ہو تو اس کے کہاں کھڑا ہوا جائے
حدیث نمبر: 11900
١١٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن عوام عن حصين عمن سمع سعيد بن جبير قال: إذا كان جنازة رجل وامرأة (جيء) (١) بالمرأة فوضع رأسها عند كتفي الرجل، ثم يقوم الإمام عند رأس المرأة ووسط الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں جب مرد اور عورت دونوں کا جنازہ اکھٹا ہو تو عورت (کی میت کے) کے سر کو مرد کے کندھوں کے پاس رکھیں گے، پھر امام عورت کے سر کے پاس اور مرد کے درمیان (سینے) میں کھڑا ہوگا۔
حدیث نمبر: 11901
١١٩٠١ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر قال: صليت مع واثلة ابن الأسقع على ستين جنازة من الطاعون، رجال ونساء، فجعلهم صفين صف النساء بين (أيدي) (١) الرجال رأس سرير المرأة عند رجلي صاحبتها، ورأس الرجل عند رجلي سرير صاحبه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ بن اسقع کے ساتھ طاعون کے زمانہ میں مردوں اور عورتوں کے ساٹھ جنازے پڑھے۔ ان سب کی دو صفیں بنائی گئیں۔ عورتوں کی صف مردوں کے سامنے، عورت کی چارپائی کا سر اس کی ساتھی (عورت) کے ٹانگوں کے پاس، اور مرد کا سر اس کے ساتھی (مرد) کے ٹانگوں کے پاس۔
حدیث نمبر: 11902
١١٩٠٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن منصور عن حبيب (بن) (١) أبي ثابت قال: قدم سعيد بن جبير على أهل مكة وهم يسوون بين الرجل والمرأة إذا صلوا عليهما في رؤوسهما (وأرجلهما) (٢)، [(فأرادهم) (٣) على أن (يجعلوا) (٤) رأس المرأة عند وسط الرجل] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر اہل مکہ کے پاس آئے وہ مرد اور عورت کے جنازے کو برابر رکھ کر (ان کے سروں اور ٹانگوں کو) جنازہ ادا کرتے تھے۔ حضرت سعید بن جبیر نے ان کو بتلایا کہ وہ عورت کے سر کو مرد کے درمیان میں رکھیں۔
حدیث نمبر: 11903
١١٩٠٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في (الجنائز) (١) (رجال) (٢) ونساء (قال) (٣): (يسوون) (٤) رؤوسهم (ويكونون) (٥) (صفًا) (٦) بين الإمام والقبلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک جنازے میں کئی مرد اور عورتیں ہوں تو کیا کریں ؟ آپ نے فرمایا ان کے سروں کو برابر کیا جائے اور ہوجائیں گی دو صفیں امام اور قبلہ کے درمیان۔
حدیث نمبر: 11904
١١٩٠٤ - حدثنا هشيم عن إسماعيل وزكريا عن الشعبي كما قال إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی بھی ابراہیم کے مثل بیان کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 11905
١١٩٠٥ - حدثنا هشيم عن داود قال: سمعت سعيد بن (المسيب) (١) يقول ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح سنا۔
حدیث نمبر: 11906
١١٩٠٦ - حدثنا جعفر بن عون عن ابن جريج عن سليمان بن (١) موسى عن واثلة بن الأسقع قال: كان يجعل رؤوس الرجال إلى ركب النساء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت واثلہ بن اسقع مردوں کے سروں کو عورتوں کے گھٹنوں کے پاس رکھتے۔
حدیث نمبر: 11907
١١٩٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي القدام عن سعيد بن المسيب قال: يفضل الرجل بالرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ مرد کے سر کو فضلیت دی جائے گی۔ (مرد کے سر کو آگے کیا جائے گا) ۔