حدیث نمبر: 11675
١١٦٧٥ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أبي (خلدة) (١) قال: رأيت الحسن يصلّي على جنازة أبي رجاء العطاردي على حمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی خلدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو دیکھا آپ درازگوش پر سوار حضرت ابو رجاء العطاردی کی نماز جنازہ ادا فرما رہے تھے۔
حدیث نمبر: 11676
١١٦٧٦ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن (تصلي المرأة) (١) على جنازة وهي (واقفة) (٢) على (حمارها) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ عورت درازگوش پر سوار نماز جنازہ ادا کرے۔