حدیث نمبر: 11249
١١٢٤٩ - حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: يعصر بطن الميت [عصرًا (رقيقًا) (١) في الأولى والثانية] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کے پیٹ کو آرام سے نرمی سے دبایا جائے گا پہلی اور دوسری مرتبہ۔
حدیث نمبر: 11250
١١٢٥٠ - (حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن ابن سيرين قال: يعصر بطن الميت) (١) في أول (٢) غسلة عصرة خفيفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ پہلی بار غسل دیتے وقت میت کے پیٹ کو ہلکا سا دبائیں گے۔
حدیث نمبر: 11251
١١٢٥١ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: يعصر بطنه عصرًا (رقيقًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میت کے پیٹ کو نرمی سے دبایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11252
١١٢٥٢ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن عثمان (بن) (٢) الأسود عن مجاهد قال: حضرنا ونحن (نغسل) (٣) ميتًا فقال: (انفضوه نفضًا) (٤) ولا تعصروه؛ فإنكم لا تدرون ما يخرج في العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ ہم میت کو غسل دے رہے تھے کہ حضرت مجاہد ھمارے پاس حاضر ہوئے اور فرمایا : اس کو ہلکی سی حرکت دو اس کے پیٹ دباؤ مت، بیشک تمہیں نہیں معلوم دبانے کے بعد کیا نکلتا ہے۔
حدیث نمبر: 11253
١١٢٥٣ - حدثنا ابن مبارك وعبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: التمس علي من النبي ﷺ (ما يلتمس) (١) من الميت فلم يجده فقال: بأبي طبت حيًا (وطبت) (٢) ميتًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی دوسرے مردوں کی طرح استصفاء کیا لیکن کوئی چیز نہ نکلی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پاکیزہ زندہ رہے اور پاکیزہ حالت میں مرے۔
حدیث نمبر: 11254
١١٢٥٤ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن أبي إسحاق عن الضحاك قال: لا تعصروا بطني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق سے مرویے کہ حضرت ضحاک نے فرمایا میرے پیٹ کو مت دبانا۔