کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: انگور کی بیل، تر اور خشک کھجور اور جو کچھ زمین اگلے اس پر زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 11028
١١٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص (عن) (١) حجاج عن الحكم عن عمرو ابن ميمون (أن) (٢) عمر (بن الخطاب) (٣) جعل على أهل السواد على كل جريب قفيزًا ودرهمًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے عراق والوں پر ہر جریب (زمین) پر ایک قفیز اور درہم مقرر فرمایا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11028
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11028، ترقيم محمد عوامة 10823)
حدیث نمبر: 11029
١١٠٢٩ - حدثنا حفص عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن أبي مجلز أن عمر جعل على جريب النخل ثمانية (دراهم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے کھجوروں کے باغات کے جریب پر آٹھ درہم مقرر فرمائے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11029
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ رواية حفص عن سعيد بعد اختلاطه، وأبو مجلز لم يسمع من عمر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11029، ترقيم محمد عوامة 10824)
حدیث نمبر: 11030
١١٠٣٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أبي عون محمد بن (عبيد اللَّه) (١) الثقفي قال: وضع عمر بن الخطاب على أهل السواد على كل (جريب) (٢) (أرض) (٣) (يبلغه) (٤) الماء عامرًا و (غامرًا) (٥) درهمًا وقفيزًا من طعام، وعلى البساتين على كل (جريب) (٦) عشرة دراهم وعشرة أقفزة من طعام، وعلى الكروم على (كل) (٧) (جريب) (٨) أرض عشرة (دراهم) (٩) وعشرة أقفزة (من) (١٠) طعام، وعلى الرطاب على (كل) (١١) (جريب) (١٢) أرض خمسة (دراهم) (١٣) ⦗٣٩٨⦘ وخمسة أقفزة طعام. ولم يضع على النخل شيئًا، وجعله تبعًا للأرض وعلى رؤوس الرجال: على الغني ثمانية (وأربعين) (١٤) درهمًا، وعلى الوسط أربعة (وعشرين) (١٥) درهمًا، وعلى (الفقير) (١٦) (اثني) (١٧) (عشر) (١٨) درهمًا (١٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے عراق والوں پر جریب زمین پر جس کو پانی پہنچتا ہو خواہ وہ زمین آباد ہو یا غیر آباد ایک درہم اور طعام میں سے ایک قفیز مقرر فرمایا، اور باغات والوں پر ہر جریب زمین پر دس درہم اور دس قفیز کھانے میں سے، اور انگور والوں پر ہر جریب زمین پر دس درہم اور قفیز کھانے میں سے، اور تر کھجوروں میں ہر جریب زمین پر پانچ درہم اور پانچ قفیز کھانے میں سے مقرر فرمایا۔ اور جس درخت پر کچھ نہ لگتا تھا اس کو زمین کے تابع کردیا، اور مردوں میں مالداروں پر اڑتالیس درہم خراج، درمیانے درجے کے لوگوں پر چوبیس درہم اور فقیروں پر بارہ درہم خراج مقرر فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11030
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11030، ترقيم محمد عوامة 10825)
حدیث نمبر: 11031
١١٠٣١ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه قال: وضع عمر على السواد، فذكر مثل حديث ابن مسهر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبید اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق نے عراق والوں پر مقرر فرمایا پھر ابن مسہر کی حدیث کے مثل ذکر فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11031
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11031، ترقيم محمد عوامة 10826)
حدیث نمبر: 11032
١١٠٣٢ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن أبي (مجلز) (١) قال: بعث عمر عثمان بن خيف (على) (٢) مساحة الأرض، فوضع عثمان على الجريب من (الكرم) (٣) عشرة دراهم، وعلى جريب النخل ثمانية دراهم وعلى جريب الشعير درهمين وجعل على كل رأس في السنة أربعة وعشرين درهمًا، وعطَّل النساء والصبيان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عثمان بن حنیف کو زمین کے رقبہ کی پیمائش کے لئے بھیجا۔ حضرت عثمان بن حنیف نے انگوروں والی زمین کے ہر جریب پر دس درہم مقرر فرمائے اور کھجور والی زمین کے جریب پر آٹھ درہم مقرر فرمائے اور جو والی زمین کے جریب پر دو درہم مقرر فرمائے اور ہر شخص پر سال میں چوبیس درہم خراج مقرر فرمایا اور عورتوں اور بچوں سے خراج کو معطل کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11032
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11032، ترقيم محمد عوامة 10827)
حدیث نمبر: 11033
١١٠٣٣ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن عمر أنه بعث عثمان بن ⦗٣٩٩⦘ خيف على السواد، فوضع على كل (جريب) (١) عامرًا و (غامرًا) (٢) يناله الماء درهمًا وقفيزًا يعني الحنطة والشعير، وعلى كل (جريب) (٣) (٤) الكرم عشرة (٥)، وعلى (كل) (٦) (جريب) (٧) (الرطبة) (٨) خمسة (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے حضرت عثمان بن حنیف کو عراق بھیجا تو انہوں نے ہر وہ زمین جہاں پانی پہنچتا ہو خواہ آباد ہو یا غیر آباد اور گندم والی ہو یا اس میں جو ہو اس کے ہر جریب پر ایک درہم مقرر فرمایا اور انگور والی زمین کے جریب پر دس درہم اور تر کھجور کے جریب پر پانچ درہم مقرر فرمائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11033
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11033، ترقيم محمد عوامة 10828)
حدیث نمبر: 11034
١١٠٣٤ - حدثنا وكيع عن علي بن صلح عن أبان بن (تغلب) (١) عن رجل عن عمر أنه وضع على النخل على (الرقلتين) (٢) (درهمًا) (٣) وعلى الفارسية درهمًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن تغلب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے کھجوروں پر مقرر فرمایا : بڑی کھجوروں پر ایک درہم اور فارسی کھجوروں (چھوٹی کھجوروں) پر بھی ایک درہم۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11034
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11034، ترقيم محمد عوامة 10829)
حدیث نمبر: 11035
١١٠٣٥ - وقال وكيع مرة: عن أبيان عن إبراهيم (١).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 11035
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11035، ترقيم محمد عوامة ---)