١٠٨٠٩ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد اللَّه عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن (حوشب) (١) عن أبي سعيد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن شراء الصدقات حتى (تقبض) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقات کو خریدنے سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ ان پر قبضہ کرلیا جائے۔
١٠٨١٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن (ميسرة) عن طاوس سئل أيشتري (صدقته) (١) قبل أن يعقل فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ کیا صدقہ کو قبضہ سے قبل خریدا جاسکتا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
١٠٨١١ - حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه (١) (الشعيثي) (٢) عن مكحول (قال) (٣): لا (تشترى) (٤) الصدقة حتى (توسم) (٥) و (تعقل) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ صدقہ کو نہ خریدو یہاں تک کہ نشان لگا لیا جائے اور تم سے قبضہ کرلیا جائے۔
١٠٨١٢ - [حدثنا (الفضل) (١) بن دكين عن محمد بن راشد عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا (تشترى) (٢) الصدقة حتى (توسم) (٣)] (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صدقہ کو دوبارہ مت خریدو یہاں تک کہ نشان لگا لیا جائے۔
١٠٨١٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كرها أن يشتري الرجل (شيئًا) (١) من صدقة ماله حتى (يحول) (٢) من (عند) (٣) (المصدق) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ حسن اور محمد ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی اپنے مال سے ادا شدہ صدقات خرید لے یہاں تک کہ صدقہ وصول کرنے والے کے پاس سے پھیرلیا جائے۔
١٠٨١٤ - [حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني أبو الزبير عن جابر أنه سمعه ينهى عن بيع الصدقة قبل أن تخرج] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ صدقہ کی بیع سے منع کیا گیا ہے یہاں تک کہ تم سے نکال لیا جائے۔
١٠٨١٥ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني موسى بن عقبة عن غير واحد أن النبي ﷺ نهى أن (تباع) (١) الصدقة حتى (تعقل أو توسم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عقبہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کی بیع سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ قبضہ کرلیا جائے اور نشان لگا لیا جائے۔