١٠٧٣٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا (يستحبون) (١) زكاة كل شيء منه: (الورق) (٢) من الورق والذهب من الذهب والبقر من البقر والغنم من الغنم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام پسند فرماتے تھے کہ ہر چیز کی زکوٰۃ اسی میں سے ادا کی جائے۔ چاندی کی زکوٰۃ چاندی سے، سونے کی سونے سے، گائے کی زکوٰۃ گائے سے اور بکریوں کی زکوٰۃ بکریوں سے۔
١٠٧٣٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن الحسن أنه كره (العروض) (١) في الصدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ناپسند فرماتے تھے کہ زکوٰۃ میں سامان وصول کیا جائے۔
١٠٧٣٧ - حدثنا محمد بن بكر عن (ابن) (١) (جريج) (٢) قال: سمعت ابن أبي نجيح يزعم أن عمر بن عبد العزيز كتب في صدقة التمر: أن يؤخذ (البرني من البرني) (٣) واللون من اللون ولا يؤخذ اللون من البرني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی نجیح سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے کھجور کی زکوٰۃ کے متعلق تحریر فرمایا کہ : برنی کھجور (خاص قسم کی کھجور) کی زکوٰۃ برنی کھجور سے ادا کی جائے اور لون کھجور (خاص کھجور) کی زکوٰۃ اسی کھجور سے ادا کی جائے۔ لون کھجور کی زکوٰۃ پر برنی کھجور نہیں وصول کی جائے گی۔