حدیث نمبر: 10703
١٠٧٠٣ - حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر قال: سألت إبراهيم عن ⦗٣٠٤⦘ الصدقة على غير أهل الإسلام فقال: (أما) (١) الزكاة فلا، وأما إن شاء رجل أن يتصدق فلا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت فرمایا کہ غیر مسلموں پر صدقہ کرنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا زکوٰۃ تو نہیں دے سکتے ہاں البتہ اگر ان میں سے کسی کو صدقہ دینا چاہو تو دے سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 10704
١٠٧٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن (مهاجر) (١) عن إبراهيم قال: لا (تعطهم) (٢) من الزكاة وأعطهم من (التطوع) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اہل ذمہ کو زکوٰۃ مت دو ، ان کو صدقات نافلہ دے دیا کرو۔
حدیث نمبر: 10705
١٠٧٠٥ - حدثنا أبو [معاوية] عن مسعر عن عبد الملك بن أياس عن إبراهيم قال: لا (يعطى) (١) (المشركون) (٢) (من الزكاة شيئًا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مشرکین کو زکوٰۃ میں سے کچھ بھی نہیں دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 10706
١٠٧٠٦ - حدثنا ابن مهدي عن جرير بن حازم عن رجل عن جابر بن زيد قال: لا (تعط) (١) اليهودي والنصراني من الزكاة ولا بأس أن (تتصدق) (٢) عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ کو زکوٰۃ مت دو ہاں البتہ صدقات نافلہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10707
١٠٧٠٧ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل عن الحسن قال: لا (يعطى) (١) المشركون من الزكاة ولا (من شيء) (٢) من الكفارات.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مشرکین کو زکوٰۃ اور کفارات میں سے کچھ نہیں دیا جائے گا۔