١٠٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
١٠٥٠٠ - قال: وحدثنا شريك عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال: ليس (في) (١) مال زكاة حتى يحول عليه الحول (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم روایت فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ جب تک مال پر سال نہ گذرے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
١٠٥٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال: ليس في (مالٍ) (١) زكاة حتى يحول (عليه) (٢) الحول (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ جب تک مال پر سال نہ گذرے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
١٠٥٠٢ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر قال: من أصاب مالًا فلا زكاة عليه حتى يحول عليه الحول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ : جس کو مال ملے (دوران سال) اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن الأعمش عن رجل عن جابر عن أبي (بكر) (١) قال: ليس عليه زكاة حتى يحول عليه الحول (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ جب تک مال پر سال نہ گذر جائے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
١٠٥٠٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد قال: كتب (عمر بن عبد العزيز: أيما رجل أفاد) (١) مالًا فلا زكاة عليه حتى يعود عليه الحول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے (اپنے عمال کو) لکھا کہ : جس شخص کو (دوران سال) مال ملے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ اس مال پر پورا سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (يحيى) (١) بن سعيد عن سالم قال: ليس فيه زكاة حتى يحول عليه الحول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں کہ جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: ليس في مال زكاة حتى يحول عليه الحول.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں کہ جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٧ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور أو غيره (عن) (١) إبراهيم (قال) (٢): لا زكاة فيه حتى (يعود) (٣) عليه الحول] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں کہ جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن حارثة بن محمد عن عمرة بنت عبد الرحمن عن عائشة قالت: ليس في مال زكاة حتى يحول عليه الحول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں کہ جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥٠٩ - [حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: ليس فيه زكاة حتى يحول عليه الحول] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مال پر زکوٰۃ نہیں کہ جب تک کہ اس پر سال نہ گذر جائے۔
١٠٥١٠ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن يعلى بن نعمان عن نافع عن ابن عمر قال: ليس (عليه) (١) زكاة حتى يحول عليه (الحول) (٢) من حين (يستفيده) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ مال پر اس وقت تک زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ اس پر پورا سال نہ گذر جائے جس وقت سے کہ اس پر نفع ہوا ہے (کچھ مال کا اضافہ ہوا ہے) ۔