حدیث نمبر: 10302
١٠٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (معمر) (٢) بن سليمان الرقي عن (خصيف) (٣) عن مجاهد قال: فيما أخرجت الأرض فيما قل منه أو كثر العشر أو نصف العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو کچھ زمین سے اگے خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر اس پر عشر یا نصف عشر ہے۔
حدیث نمبر: 10303
١٠٣٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد (١) قال: في كل شيء أخرجت الأرض العشر أو نصف العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو چیز زمین سے نکلے (اگے) اس پر عشر یا نصف عشر ہے۔
حدیث نمبر: 10304
١٠٣٠٤ - حدثنا وكيع عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: في كل شيء أخرجت الأرض زكاة حتى في عشر دستجات: (دستجة) (١) (بقل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو چیز زمین سے نکلے اس پر زکوٰۃ ہے۔ یہاں تک کہ دس بنڈل پر (سبزیوں کے) ایک بنڈل سبزی ہے۔
حدیث نمبر: 10305
١٠٣٠٥ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان لا يوقت في (الثمرة) (١) شيئًا (و) (٢) قال: العشر ونصف العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری ارشاد فرماتے ہیں کہ پھلوں میں کچھ بھی مؤقت نہیں کریں گے، اور فرمایا عشر یا نصف عشر آئے گا۔
حدیث نمبر: 10306
١٠٣٠٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن رجل عن مجاهد مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے بھی اس طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 10307
١٠٣٠٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر قال: كتب بذلك عمر بن عبد العزيز إلى أهل اليمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے یمن والوں کو بھی اس طرح لکھ کر بھیجا تھا۔
حدیث نمبر: 10308
١٠٣٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: في كل شيء أخرجت الأرض زكاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ : زمین جو کچھ بھی اگائے اس پر زکوٰۃ ہے۔