کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور کشمش کے علاوہ چیزو ں پر زکوٰۃ نہیں ہے
١٠٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن عمرو (بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "العشر في التمر والزبيب والحنطة والشعير) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کھجور، کشمش، گندم اور جو میں عشر (دسواں حصہ) ہے۔
١٠٢٩٦ - (حدثنا وكيع عن عمرو) (١) بن عثمان عن موسى بن طلحة (أن معاذًا لما قدم اليمن لم يأخذ الزكاة إلا من الحنطة والشعير والتمر والزبيب) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ جب یمن تشریف لائے تو آپ صرف گندم، جو، کھجور اور کشمش پر زکوٰۃ وصول فرماتے تھے۔
١٠٢٩٧ - [حدثنا وكيع عن (طلحة) (١) بن يحيى] (٢) عن أبي بردة عن أبي موسى الأشعري أنه لم يأخذها إلا من الحنطة والشعير والتمر والزبيب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری گندم، جو، کھجور اور کشمش پر زکوٰۃ وصول فرمایا کرتے تھے۔
١٠٢٩٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي (قال: الصدقة) (١) (من) (٢) أربع من البر، فإن لم يكن بر، فتمر، فإن لم يكن تمر فزبيب، فإن لم يكن زبيب فشعير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ صرف چار چیزوں پر ہے۔ گندم میں، اگر گندم موجود نہ ہو تو کھجور پر ہے، اور اگر کھجور بھی نہ ہو تو کشمش پر ہے اور کشمش نہ ہو تو جو پر ہے۔
١٠٢٩٩ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى قال: (١) (سأل) (٢) عبد الحميد (٣) موسى بن طلحة عنها (فقال) (٤) إنما الصدقة في الحنطة (والتمر والزبيب) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الحمید موسیٰ بن طلحہ سے زکوٰۃ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : زکوٰۃ گندم، جو، کھجور اور کشمش پر ہے۔
١٠٣٠٠ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قال لي عطاء: لا صدقة إلا في نخل (أو) (٢) عنب أو حب (٣) وقال لي ذلك عمرو بن دينار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مجھ سے فرمایا : زکوٰۃ صرف کھجور، انگور اور دانے پر ہے۔ اور یہی بات مجھ سے حضرت عمرو بن دینار نے بھی فرمائی۔
١٠٣٠١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: الزكاة في البر والشعير والتمر والزبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ گندم، جو، کھجور اور کشمش پر ہے۔