مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10299

باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور کشمش کے علاوہ چیزو ں پر زکوٰۃ نہیں ہے

من قال: ليس الزكاة إلا في الحنطة والشعير والتمر والزبيب

حدیث نمبر: 10299
١٠٢٩٩ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى قال: (١) (سأل) (٢) عبد الحميد (٣) موسى بن طلحة عنها (فقال) (٤) إنما الصدقة في الحنطة (والتمر والزبيب) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الحمید نے حضرت موسیٰ بن طلحہ سے زکوٰۃ کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : زکوٰۃ صرف گندم، کھجور اور کشمش پر ہے۔

حواشی
(١) في [ز] زيادة: (قال).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (سألت).
(٣) في [هـ] زيادة: (و).
(٤) في [هـ]: (فقالا).
(٥) في [ص]: (والشعير والتمر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10299
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 10120»