٩٩١٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب أن أبا قلابة اعتكف في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩١٩ - حدثنا هشيم عن الشيباني عن سعيد بن جبير أنه اعتكف في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩٢٠ - حدثنا هشيم عن خالد أن أبا قلابة فعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩٢١ - حدثنا يحيى بن سعيد (عن سفيان) (١) عن قيس بن مسلم عن سعيد بن جبير أنه اعتكف في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩٢٢ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن همام بن الحارث أنه اعتكف في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام بن حارث نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (منصور عن إبراهيم) (١) قال: لا بأس بالاعتكاف في مساجد القبائل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ قبیلوں کی مسجدوں میں اعتکاف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
٩٩٢٤ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن يحيى (عن) (١) أبي سلمة أنه كان لا يرى بأسًا أن يعتكف في مسجد يصلي فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ اس مسجد میں اعتکاف کیا جائے جس میں نماز پڑھی جاتی ہے۔
٩٩٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزعراء أن أبا الأحوص اعتكف في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو احوص نے اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کیا۔
٩٩٢٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إن شاء اعتكف في مسجد بيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اپنی قوم کی مسجد میں اعتکاف کرلے۔