٩٨١٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم أن الأسود كان يصوم الدهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود صوم دہر رکھا کرتے تھے۔
٩٨١٧ - حدثنا حماد بن خالد عن عبد الواحد قال: كان عروة يصوم الدهر في السفر وغيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سفر اور حضر میں صوم دہر رکھا کرتے تھے۔
٩٨١٨ - حدثنا حماد بن خالد عن الزبير بن عبد اللَّه بن (رهيمة) (١) عن جدته قالت: كان عثمان يصوم الدهر ويقوم الليل إلا هجعة من أوله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان صوم دہر رکھتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے البتہ رات کے ابتدائی حصہ میں تھوڑا سا سوتے تھے۔
٩٨١٩ - حدثنا عبدة وأبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن عمر سرد الصوم قبل موته بسنتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اپنی وفات سے دو سال پہلے مسلسل روزہ رکھا کرتے تھے۔