٩٦٩٨ - حدثنا أبو الأحوص (١) سلام بن سليم عن أبي إسحاق قال: رأيت الشعبي يدخل الحمام وهو صائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو روزے کی حالت میں حمام میں داخل ہوتے دیکھا ہے۔
٩٦٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم قال: سألت أبا العالية أدخل الحمام وأنا صائم؟: (قال: أتحب أن تنظر إلى عورتك وأنت صائم؟ قال: قلت: أدخل الحمام بمئزر؟) (١) قال: أتحب أن تنظر إلى عورة غيرك وأنت صائم، قال: قلت: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوعالیہ سے سوال کیا کہ کیا میں روزے کی حالت میں حمام میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ روزہ کی حالت میں کوئی تمہارے ستر کو دیکھے ؟ میں نے کہا کہ میں ازار باندھ کر حمام میں داخل ہوتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ روزے کی حالت میں کسی کے ستر کو دیکھو ؟ میں نے عرض کیا نہیں۔
٩٧٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن مرة عن الحارث عن علي قال: لا تدخل الحمام وأنت صائم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزے کی حالت میں حمام میں داخل مت ہو۔