کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9661
٩٦٦١ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن عمر نهى عن القبلة للصائم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 9662
٩٦٦٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عمر بن سعيد قال: قال رجل لعلي: أيقبل الرجل امرأته وهو صائم فقال علي: وما إربك إلى خلوف فم امرأتك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمرو کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آدمی روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے یا نہیں ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم اپنی بیوی کے منہ کی بو کا کیا کرو گے ؟
حدیث نمبر: 9663
٩٦٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن هلال بن يساف عن الهزهاز أن رجلًا (أتى) (١) ابن مسعود وهو (بالتمارين) (٢) فسأله عن صائم قبل (امرأته) (٣) فقال: أفطر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہزہاز کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مقام تمارین میں تھے، ایک آدمی نے ان سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9664
٩٦٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمران بن مسلم عن زاذان عن ابن عمر [قال: أفلا تقبل جمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم انگارے کا بوسہ کیوں نہیں لے لیتے ؟ !
حدیث نمبر: 9665
٩٦٦٥ - (حدثنا حفص عن عاصم عن مورق قال: سألت ابن عمر) (١) عن القبلة للصائم فنهى عنها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مورق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں بوسے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 9666
٩٦٦٦ - [حدثنا حفص عن عاصم (و) (١) جرير (و) (٢) وكيع (عن) (٣) ابن عون (٤) كلاهما عن ابن سيرين عن شريح قال: سئل عن القبلة للصائم فقال: يتقي اللَّه ولا يعود] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرے اور ایسا نہ کرے۔
حدیث نمبر: 9667
٩٦٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره أن يقبل الرجل امرأته (وهو صائم) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9668
٩٦٦٨ - حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: سألت ابن (معقل) (١) فكرهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مغفل سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
حدیث نمبر: 9669
٩٦٦٩ - حدثنا ابن علية عن داود عن سعيد بن المسيب أنه قال: في القبلة للصائم: ينقص صيامه ولا (يفطر بها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے روزہ ٹوٹتا تو نہیں البتہ ناقص ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 9670
٩٦٧٠ - حدثنا شبابة عن هشام بن (الغاز) قال: سمعت مكحولًا وأتاه رجل شاب فقال: إني أقبل في شهر رمضان وأنا صائم، فقال: يا بني أما أنا فأفعل ذلك وأما أنت فلا تفعله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن غاز فرماتے ہیں کہ ایک نوجوان حضرت مکحول کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لیا ہے۔ حضرت مکحول نے فرمایا کہ بیٹا ! میں تو ایسا کرتا ہوں لیکن تم ایسا نہ کرو۔
حدیث نمبر: 9671
٩٦٧١ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن ابن شبرمة عن الشعبي قال: القبلة تنقض الوضوء و (تجرح) (٢) الصوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بیوی کا بوسہ لینا وضو کو توڑ دیتا ہے اور روزہ کو زخمی کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 9672
٩٦٧٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حبيب قال: سألت أبا قلابة عن القبلة للصائم قال: لا تقبل وأنت صائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ روزہ کی حالت میں بوسہ نہ لو۔
حدیث نمبر: 9673
٩٦٧٣ - [حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن أبي معشر عن إبراهيم عن عبد اللَّه أنه سئل عن القبلة للصائم فقال: ما تصنع بخلوف فيها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس کے منہ کی بو کا کیا کرو گے ؟
حدیث نمبر: 9674
٩٦٧٤ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: كان يكره القبلة (للصائم) (١)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9675
٩٦٧٥ - حدثنا أبو أسامة عن (عمر) (١) بن حمزة قال: أخبرني سالم عن ابن عمر قال: (قال عمر) (٢): رأيت رسول اللَّه ﷺ في المنام فرأيته لا (ينظر إليّ) (٣) فقلت: يا رسول اللَّه ما شأني؟ فقال: " (ألست) (٤) الذي تقبل وأنت صائم؟ "، قال: فوالذي بعثك بالحق لا أقبل بعدها وأنا صائم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنا ایک خواب بیان کیا کہ میں خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے نہیں دیکھ رہے۔ میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! آپ مجھے کیوں نہیں دیکھ رہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا تم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ نہیں لیتے ؟ حضرت عمر نے عرض کیا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، میں آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔
حدیث نمبر: 9676
٩٦٧٦ - حدثنا معاوية بن هشام قال: (حدثنا) (١) سفيان عن سالم بن أبي حفصة عن أبي يعلى عن محمد بن الحنفية قال: إنما الصوم من الشهوة والقبلة من الشهوة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ روزہ شہوت سے خراب ہوجاتا ہے اور بوسہ شہوت کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 9677
٩٦٧٧ - حدثنا شبابة عن (ابن) (١) أبي ذئب عن الزهري عن عبد اللَّه بن ثعلبة بن أبي (صعير) (٢) قال: رأيت أصحاب رسول اللَّه ﷺ وهم ينهون عن القبلة للصائم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثعلبہ بن عبد اللہ بن ابی صعیر فرماتے ہیں کہ میں نے صحابہ کرام کو دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں بوسہ لینے سے منع کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9678
٩٦٧٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا إسرائيل عن زيد بن جبير عن أبي يزيد (الضني) (١) عن ميمونة مولاة النبي ﷺ أن النبي ﷺ سئل عن صائم قبل فقال: أفطر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ مولاۃ ال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روایت کرتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ ایک روزہ دار نے بوسہ لے لیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حدیث نمبر: 9679
٩٦٧٩ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن مسروق أنه سئل عن القبلة للصائم فقال: الليل قريب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے روزہ کی حالت میں بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا رات قریب ہی ہوتی ہے۔