٩٥٠٨ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: ما رأيته مفطرًا يوم جمعة قط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو جمعہ کے دن کبھی بغیر روزہ کے نہیں دیکھا۔
٩٥٠٩ - حدثنا حفص عن ليث عن عمير بن أبي عمير (عن ابن عمر) (١) قال: ما رأيت رسول اللَّه ﷺ مفطرًا يوم جمعة قط (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمعہ کے دن کبھی بغیر روزہ کے نہیں دیکھا۔
٩٥١٠ - حدثنا عبيد اللَّه (عن) (١) (شيبان) (٢) عن عاصم عن (زر) (٣) عن عبد اللَّه قال: ما كان رسول اللَّه ﷺ يفطر يوم الجمعة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا روزہ نہیں چھوڑتے تھے۔