حدیث نمبر: 9459
٩٤٥٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن أبي عثمان قال: رأيت ابن عمر وهو صائم يبل الثوب ثم يلقيه عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ روزے کی حالت میں کپڑا گیلا کرکے اپنے اوپر ڈال لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9460
٩٤٦٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يكره للصائم أن ينضح فراشه بالماء ثم ينام عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ روزہ دار اپنے بستر کو پانی سے گیلا کرکے اس پر سوئے۔
حدیث نمبر: 9461
٩٤٦١ - حدثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: كان ابن سيرين لا يرى بأسًا أن يبل الثوب ثم يلقيه على وجهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین اس بات کو جائز قرار دیتے ہیں کہ روزہ دار کپڑے کو گیلا کرکے اپنے اوپر ڈال لے۔
حدیث نمبر: 9462
٩٤٦٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عثمان بن أبي (العاص) (١) أنه كان يصب عليه الماء ويروح عنه وهو صائم عشية عرفة (أو يوم عرفة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی العاص عرفہ کے دن اپنے اوپر پانی ڈال کر راحت لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9463
٩٤٦٣ - حدثنا حفص عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: رأيت عبد الرحمن بن الأسود ينقع رجليه في الماء وهو صائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدا لرحمن بن اسود کو دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں اپنے پاؤں پانی میں ڈال کر رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 9464
٩٤٦٤ - حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن سمي عن أبي بكر بن عبد الرحمن ابن الحارث عن رجل رأى النبي ﷺ يصب على رأسه الماء وهو صائم في يوم صائف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گرم دن میں روزہ کی حالت میں اپنے سر مبارک پر پانی ڈالتے تھے۔
حدیث نمبر: 9465
٩٤٦٥ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره للصائم أن يبل ثوبه بالماء ثم يلبسه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات کو مکروہ سمجھا جاتا تھا کہ آدمی روزہ کی حالت میں کپڑا گیلا کرکے اپنے اوپر ڈالے۔