٩٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم أن النبي ﷺ لم يصم العشر قط (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ذوالحجہ کے دس روزے نہیں رکھے۔
٩٤٦٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: ما رأيت رسول اللَّه ﷺ صام العشر قط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عشرۂ ذوالحجہ کے روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
٩٤٦٨ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: كان محمد يصوم العشر عشر ذي الحجة كله فإذا مضى العشر ومضت أيام التشريق أفطر (تسعة) (١) أيام مثل ما صام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد عشرۂ ذوالحجہ کے سارے روزے رکھا کرتے تھے اور جب ایام تشریق گذر جاتے تو آپ مزید نو روزے رکھا کرتے تھے۔
٩٤٦٩ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن ليث قال: كان مجاهد يصوم العشر قال: وكان عطاء يتكلفها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد عشرۂ ذو الحجہ کے روزے رکھا کرتے تھے اور حضرت عطاء بھی ان کا اہتمام کرتے تھے۔