٧٩٤٦ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن أبي (عمرو) (١) أنه صلى خلف أبي هريرة (في رمضان) (٢) وكان يصلي ركعتين ثم يسلم، ثم يقوم فيوتر بركعة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے ساتھ تراویح پڑھی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرتے تھے، پھر اٹھتے اور ایک رکعت وتر کی پڑھتے تھے۔
٧٩٤٧ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن يحيى بن (وثاب) (١) أنه كان يؤمهم في شهر رمضان في القيام، وكان لا يسلم إلا في أربع ركعات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب تراویح میں لوگوں کی امامت کیا کرتے تھے اور چار رکعات کے بعد سلام پھیرتے تھے۔