٧٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عباد بن عوام عن سعيد عن قتادة (والحسن) (١) أنهما كانا يكرهان التعقيب في رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اور حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔ ( رمضان میں تعقیب کا مطلب یہ ہے کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔ )
٧٩٤٤ - حدثنا عباد عن سعيد عن قتادة عن أنس قال: لا بأس به إنما يرجعون إلى (خير) (١) (يرجونه ويبرؤون) (٢) من شر يخافونه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔ کیونکہ وہ اس خیر کی طرف لوٹتے ہیں جس کی امید رکھتے ہیں اور اس برائی سے بچتے ہیں جس کا انہیں ڈر ہے۔
٧٩٤٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الربيع عن الحسن أنه كره التعقيب في شهر رمضان (و) (١) قال الحسن: لا تملوا الناس.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے رمضان میں تعقیب کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ لوگوں کو تنگی میں نہ ڈالو۔