٧٨٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (عبد اللَّه) (١) بن محمد بن عقيل عن جابر ⦗١٤٠⦘ قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير صفوف النساء آخرها وشرها (مقدمها) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
٧٨٣٣ - حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم، قال: كان عبد اللَّه يقول: خير صفوف النساء المؤخر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرمایا کرتے تھے کہ عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی صفیں ہیں۔
٧٨٣٤ - حدثنا علي بن مسهر عن يحيى بن أيوب عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: خير صفوف النساء (مؤخرها) (١) وشرها أولها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
٧٨٣٥ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه قال: كان يقال: خير صفوف النساء مؤخرها وشرها مقدمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
٧٨٣٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه بمثله.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
٧٨٣٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: حدثت أن ابن مسعود كان يقدم العجائز في الصف الأول من صفوف النساء، ويؤخر الشواب إلى الصف المؤخر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عورتوں کی صفوں میں بوڑھی عورتوں کو اگلی صفوں میں رکھتے تھے اور جوان عورتوں کو پچھلی صفوں میں کھڑا کرتے تھے۔
٧٨٣٨ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) ثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن ⦗١٤١⦘ عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد الخدري أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يقول: "خير صفوف النساء المؤخر وشرها [المقدم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
٧٨٣٩ - حدثنا عبيدة بن حميد عن سهيل (١) عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير صفوف الرجال مقدمها وشرها] (٢) مؤخرها وخير صفوف النساء (مؤخرها) (٣) وشرها مقدمها" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں اور بدترین صفیں پچھلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
٧٨٤٠ - حدثنا معاوية بن هشام ثنا سفيان عن محمد بن عجلان عن (أبيه) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير صفوف الرجال أولها وشر صفوف الرجال آخرها وخير صفوف النساء آخرها، وشر صفوف النساء أولها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں اور بدترین صفیں پچھلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔