حدیث نمبر: 7641
٧٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) (أبو) (٢) معاوية عن عاصم عن العباس (ابن) (٣) عبد الرحمن الهاشمي، قال: أول ما خلقت المساجد أن رسول اللَّه ﷺ رأى ⦗٩٥⦘ في المسجد نخامة، فحكها ثم أمر بخلوق فلطخ مكانها قال: فخلق الناس المساجد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن عبدالرحمن ہاشمی فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں تھوک گری ہوئی دیکھی، آپ نے اسے صاف کرنے کا حکم دیا اور پھر فرمایا کہ اس پر زعفران سے بنی خوشبو لگادی جائے۔ بس اس کے بعد سے لوگوں نے مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانا شروع کردی۔
حدیث نمبر: 7642
٧٦٤٢ - حدثنا أبو أسامة عن المجالد عن الشعبي أن النبي ﷺ رأى في قبلة المسجد نخامة، فقام إليها فحكها بيده ثم دعا بخلوق، فقال عامر: هو سنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور زعفران میں ملی ہوئی خوشبو منگوا کر لگائی۔ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبولگانا سنت ہے۔
حدیث نمبر: 7643
٧٦٤٣ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح أن ابن زبير لما بنى الكعبة طلى حيطانها بالمسك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے جب کعبہ کی تعمیر کی اس کی دیواروں پر مشک کا پانی چڑھایا۔
حدیث نمبر: 7644
٧٦٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن أبيه، قال: أمر النبي ﷺ ببناء المساجد في الدور، وأمر أن تطهر وتطيب يعني القبائل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھروں میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک وصاف رکھنے و خوشبودار رکھنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 7645
٧٦٤٥ - حدثنا وكيع قال: نا العمري عن نافع عن ابن عمر أن عمر بن الخطاب كان يجمر المسجد في كل جمعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہر جمعہ کو مسجد مں ق عود کی دھونی دلوایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7646
٧٦٤٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن سليمان، قال: رأيت إبراهيم يرى المسجد يخلق فلا يعيب ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابراہیم کو مسجد میں زعفران سے ملی خوشبو لگاتے دیکھا ہے، وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 7647
٧٦٤٧ - حدثنا وكيع قال: نا هشام عن أبيه عن عائشة، أن النبي ﷺ حك بزاقًا في قبلة المسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد کے قبلے کی جانب لگی تھوک کو کھر چ دیا تھا۔
حدیث نمبر: 7648
٧٦٤٨ - حدثنا وكيع قال: نا علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير، قال: نبئت أن أبا الدرداء رأى بزاقا في عرض جدار المسجد فحكه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے مسجد کی دیوار پر تھوک لگی دیکھی تو اسے کھرچ دیا۔