حدیث نمبر: 7480
٧٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: سألت إبراهيم عن الرجل يرى في ثوبه دما وهو في (الصلاة؟) (١) قال: إن كان كثيرا فليلق الثوب عنه، وإن كان قليلا فليمض في صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھے تو کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر زیادہ ہو تو کپڑے کو اتار دے اور اگر تھوڑا ہو تو نماز پڑھتا رہے۔
حدیث نمبر: 7481
٧٤٨١ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا كان في الصلاة فرأى في ثوبه دما (فاستطاع) (١) أن يضعه وضعه وإن لم يستطع أن يضعه خرج فغسله ثم جاء فبنى على ما كان صلى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر نماز میں خون لگا دیکھے، اب اگر وہ اس کپڑے کو اتارنے کی طاقت رکھتا ہو تو اتار لے، اگر اتارنے کی طاقت نہ ہو تو جا کرا سے دھو لے، پھر جو نماز پڑھ چکا ہے اس سے آگے مکمل کرے۔
حدیث نمبر: 7482
٧٤٨٢ - حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان ينصرف من الدم قليله وكثيره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا طریقہ یہ تھا کہ اگر کپڑوں پر خون لگا دیکھتے ، تھوڑا ہو یا زیادہ ، وہ جا کر اسے دھو لیتے۔
حدیث نمبر: 7483
٧٤٨٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: إذا رأيته وقد صليت بعض صلاتك فضع الثوب عنك وأمض في صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب تم کپڑوں پر خون لگا دیکھو، جبکہ تم کچھ نماز پڑھ چکے ہو، تو کپڑے کو اتار دو اور نماز پڑھتے رہو۔
حدیث نمبر: 7484
٧٤٨٤ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الرجل يصلي فيرى في ثوبه الدم قال: يلقي الثوب عنه قلت: فإن لم يكن إلا ثوبين قال: يلقي أحدهما ويتوشح بالآخر (وسألت) (١) الحكم فقال: مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص نماز میں اپنے کپڑوں پر خون لگا دیکھے تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کپڑے کو اتار دے۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر اس کے پاس دو ہی کپڑے ہوں تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک کپڑے کو اتار دے اور دوسرے کو بائیں بغل کے نیچے سے نکال کر دائیں کندھے کے اوپر ڈال دے۔ میں نے حضرت حکم سے بھی اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔
حدیث نمبر: 7485
٧٤٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن أفلح عن القاسم أنه كان يصلي فرأى في ثوبه دما فوضعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم اگر اپنے کپڑے پر خون لگا دیکھتے تو اسے اتار دیتے۔
حدیث نمبر: 7486
٧٤٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن عمران عن أبي مجلز في الدم يكون في الثوب (قال) (١): إذا كبرت ودخلت في الصلاة ولم تر شيئا ثم رأيته بعد فأتم الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تکبیر کہہ کر نماز شروع کردے اور اسے کچھ دکھائی نہ دے، پھر اسے نماز شروع کرنے کے بعد خون نظر آئے تو وہ نمازمکمل کرلے۔
حدیث نمبر: 7487
٧٤٨٧ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: إذا رأيت في ثوبك دما فأمض في صلاتك] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر تم نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھو تو نماز پڑھتا رہو۔
حدیث نمبر: 7488
٧٤٨٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حماد بن سلمة عن أبي البختري عن (الهجيم) (١) قال: قلت لعبد اللَّه بن رباح أرى الدم في ثوبي وأنا في الصلاة قال: أمض في صلاتك فإذا انصرفت فاغسله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہجیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن رباح سے پوچھا کہ اگر میں کپڑوں پر خون لگا دیکھوں تو کیا کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز پڑھتے رہو، جب نماز پوری کرلو تو اسے دھو لو۔