کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کر سکتا ہے یا نہیں؟
٧٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن خصيف (الجزري) (١) عن مجاهد قال: رخص (للشيخ) (٢) إذا أراد القيام في (الصلاة) (٣) أن يقدم رجله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بوڑھے آدمی کے لئے رخصت ہے کہ وہ نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کردے۔
٧٤٩٠ - حدثنا وكيع عن محمد بن علي السلمي عن إبراهيم بن معبد عن ابن عباس في الرجل ينهض في الصلاة فيقدم إحدى رجليه فكرهه وقال: هذه خطوة ملعونة (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کردے تو یہ کیسا ہے ؟ انہوں نے اسے مکروہ خیال فرمایا اور فرمایا کہ یہ ایک ملعون قدم ہے۔