حدیث نمبر: 7321
٧٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يكره أن يرفع (الرجل) (١) إحدى رجليه على الأخرى في الصلاة أو يستند إلى جدار إلا من علة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے کہ آدمی نماز میں ایک پاؤں دوسرے پر رکھے، یا دیوار سے سہارا لے، البتہ کسی عذر کی وجہ سے گنجائش ہے۔
حدیث نمبر: 7322
٧٣٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن هانئ قال: رأيت عمرو بن ميمون قائما يصلي واضعا إحدى رجليه على الأخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ھانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا وہ ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھے نماز پڑھ رہے تھے۔