کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
٧٣٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن (حصين) (١) عن إبراهيم عن عبد اللَّه قال: ما أدركت مع الإمام فهو آخر صلاتك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ۔
٧٣١٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن قتادة عن ابن سيرين عن ابن مسعود قال: اجعل آخر صلاتك (أول) (١) صلاتك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ۔
٧٣١١ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان يجعل ما أدرك مع الإمام آخر صلاته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بنایا کرتے تھے۔
٧٣١٢ - حدثنا حفص عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا أدرك مع الإمام لم يقرأ فإذا قام يقضي قرأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جو نماز امام کے ساتھ پاتے اس میں قراءت نہ کرتے اور جو کھڑے ہوکر قضا کرتے اس میں قراءت کیا کرتے تھے۔
٧٣١٣ - حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه قال: اقرأ فيما (تقضي) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قضا کرتے ہوئے قراءت کرو۔
٧٣١٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين ومغيرة عن إبراهيم (قال) (١): يقرأ فيما يقضي.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ قضا کرتے ہوئے قراءت کرو۔
٧٣١٥ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت مجاهدًا عن رجل فاتته ركعتان مع الإمام فقرأ فيهما قال: (اجعل) (١) آخر صلاتك أول صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کی امام سے دو رکعتیں چھوٹ جائیں تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا کہ اپنی ابتدائی نماز کو اپنی نماز کا آخری حصہ بنا لو۔
٧٣١٦ - حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن أبي قلابة في (الرجل) (١) (تفوته) (٢) بعض الصلاة فيقوم يقضي قال: يجعل ما بقي أول (صلاته) (٣) و (إن) (٤) علمت ما الذي (قرأه) (٥) الإمام (فاقرأه) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوقلابہ اس شخص کے بارے میں جس کی نماز کا کچھ حصہ فوت ہوجائے اور وہ کھڑے ہو کر قضا کرے، فرماتے ہیں کہ وہ باقی ماندہ نماز کو اپنی ابتدائی نماز بنائے اور اگر اسے معلوم ہوجائے کہ امام نے کیا قراءت کی ہے تو وہی قراءت کرے۔
٧٣١٧ - حدثنا وكيع عن نافع بن عمر (١) قال: سمعت عمرو بن دينار يقول: اقض ما فاتك كما فاتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ جو نماز رہ گئی اسے اسی طرح قضا کرو جس طرح وہ چھوٹی ہے۔
٧٣١٨ - حدثنا يعقوب بن إبراهيم عن أشعث عن الشعبي وابن سيرين أنهما قالا: فيمن سبقه الإمام إذا قضيت بعده فاقض قراءتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین اس شخص کے بارے میں جس کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے اور وہ بعد میں قضا کررہا ہو فرماتے ہیں کہ اپنی قراءت کی بھی قضا کرو۔
٧٣١٩ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن عمرو قال: فاتت عبيد بن عمير ركعة من المغرب فسمعته يقرأ: ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدبن عمیر کی مغرب کی نماز میں ایک رکعت رہ گئی۔ میں نے سنا کہ وہ اس میں سورة اللیل کی تلاوت کررہے تھے۔
٧٣٢٠ - حدثنا أبو خالد عن الأعمش قال: كان إبراهيم يقرأ فيما يقضي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نخعی امام سے چھوٹ جانے والی رکعت میں قراءت کیا کرتے تھے۔