مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7315

باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ

من قال ما أدركت مع الإمام فاجعله آخر صلاتك

حدیث نمبر: 7315
٧٣١٥ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت مجاهدًا عن رجل فاتته ركعتان مع الإمام فقرأ فيهما قال: (اجعل) (١) آخر صلاتك أول صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کی امام سے دو رکعتیں چھوٹ جائیں اور وہ ان میں قراءت کرے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا کہ اپنی ابتدائی نماز کو اپنی نماز کا آخری حصہ بنا لو۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7315
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 7203»