حدیث نمبر: 7126
٧١٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام عن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن علي (٢) أن النبي ﷺ كان يقول في آخر وتره: "اللهم إني أعوذ (٣) برضاك من سخطك وأعوذ (بمعافاتك) (٤) من عقوبتك وأعوذ بك منك لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك" (٥) * (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتروں کے آخر میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری رضا کے بدلے تیرے ناراضگی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری طرف سے ملنے والی معافی کے بجائے تیری طرف سے اترنے والے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں تجھ سے تجھے مانگتا ہوں، میں تیری تعریف کا شمار نہیں کرسکتا، بس تیری اتنی تعریف کرتا ہوں جتنی تعریف تو نے اپنی کی ہے۔