حدیث نمبر: 7110
٧١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن أشعث عن الحكم وحماد وجهم عن إبراهيم: في الذي (يشك) (٢) في وتره قال: يشفع بركعة ويستقبل الوتر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے وتروں کے بارے میں شک ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ ایک رکعت ساتھ ملائے اور دوبارہ وتر پڑھے۔
حدیث نمبر: 7111
٧١١١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم قال: سألته عن الرجل يشك في الركعة (من) (١) الوتر أيستقبل أم لا؟ قال: لا، ولكن يقضي الركعة (ويسجد) (٢) سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جسے وتر کی ایک رکعت میں شک ہوجائے تو وہ دوبارہ وتر پڑھے گا یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ دوبارہ تو نہیں پڑھے گا البتہ ایک رکعت کی قضا کرے گا اور دو سجدے کرے گا۔