٧٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة وهشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: أوتر رسول اللَّه ﷺ وليس عليك. قلت (فمن) (١)؟ قال: ⦗٥٠٥⦘ إنما قال رسول اللَّه ﷺ: "أوتروا يا أهل القرآن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وتر ادا فرمائے ہیں اور تم پر واجب نہیں۔ حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ کس پر واجب ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے قرآن والو ! وتر پڑھو۔
٧٠٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو سنان سعيد بن سنان عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أوتروا يا أهل القرآن فإن اللَّه وتر يحب الوتر"، فقال أعرابي: ما يقول رسول اللَّه ﷺ؟ (قال) (١): "إنها ليست (لك) (٢) ولا لأصحابك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے قرآن والو ! وتر پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ ایک دیہاتی نے پوچھا کہ اللہ کے رسول حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا فرما رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ وتر تجھ پر اور تجھ جیسے لوگوں پر فرض نہیں۔
٧٠٤٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا جويبر عن الضحاك قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (إن) (١) اللَّه (وتر) (٢) يحب الوتر فأوتروا يا أهل القرآن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ اے اہل قرآن ! وتر پڑھو۔
٧٠٤٦ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن عمران (١) عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه إنما الوتر على أهل القرآن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اہل قرآن پر وتر لازم ہیں۔
٧٠٤٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن عمار بن معاوية (الدهني) (١) عن سالم (بن أبي) (٢) الجعد عن حذيفة (قال) (٣): إنما الوتر على أهل القرآن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اہل قرآن پر وتر لازم ہیں۔
٧٠٤٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: إنما الوتر على أهل القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اہل قرآن پر وتر لازم ہیں۔
٧٠٤٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما الوتر على أهل القرآن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اہل قرآن پر وتر لازم ہیں۔