٦٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم قال: (أخبرنا)) (١) (٢) أبو حرة قال: حدثنا الحسن عن سعد بن هشام عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ إذا قام من الليل (يصلي) (٣) افتتح صلاته بركعتين خفيفتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو بیدار ہوتے تو نماز پڑھتے۔ آپ اپنی نماز کو دو مختصر رکعتوں سے شروع فرمایا کرتے تھے۔
٦٧٨٤ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا هشام عن ابن سيرين قال: قال أبو هريرة: إذا قام أحدكم من الليل فليفتتح بركعتين خفيفتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رات کو بیدار ہو تو سب سے پہلے دو مختصر رکعتیں پڑھے۔
٦٧٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: ما رأيته افتتح صلاة تطوع إلا بركعتين خفيفتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو نفلی نماز دو مختصر رکعتوں سے شروع کرتے دیکھا ہے۔
٦٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة أن النبي ﷺ كان يفتتح صلاته من الليل بركعتين خفيفتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز تہجد کو دو مختصر رکعتوں سے شروع فرمایا کرتے تھے۔