حدیث نمبر: 6196
٦١٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس (١) عن الحسن أنه كان يقول: إذا رأت الدم على الولد أمسكت عن الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب عورت کو بچے پر خون نظر آئے تو نماز سے رک جائے۔
حدیث نمبر: 6197
٦١٩٧ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن عطاء في المرأة ترى الدم وهي تطلق قال: تصنع ما تصنع المستحاضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس عورت کے بارے میں جسے درد زہ میں خون نظر آئے فرماتے ہیں کہ وہ وہی کرے گی جو مستحاضہ کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 6198
٦١٩٨ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن الحكم عن الحكم عن إبراهيم في المرأة ترى الدم وهي تمخض قال: (هو) (١) حيض لا تصلي.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس عورت کے بارے میں جسے درد زہ میں خون نظر آئے فرماتے ہیں کہ یہ حیض ہے۔ لہذا نماز نہ پڑھے۔
حدیث نمبر: 6199
٦١٩٩ - حدثنا عباد بن العوام عن همام عن الحسن، قال: إذا رأت الدم على رأس الولد أمسكت عن الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت کو بچے کی پیدائش سے پہلے خون نظر آئے تو وہ نماز سے رک جائے۔