کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کاذکر کیا جاسکتا ہے؟
❮
❯
٥٣٨٣ - حدثنا معتمر عن كهمس عن عبد اللَّه بن مسلم بن يسار عن أبيه أنه كان إذا خطب الإمام لم يسبّح ولم يدع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار کا معمول یہ تھا کہ دورانِ خطبہ نہ تسبیح کہتے تھے اور نہ دعا مانگتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5383
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5383، ترقيم محمد عوامة 5320)
٥٣٨٤ - حدثنا هشيم عن حصين عن ميمون أنه كره الكلام والإمام يخطب يوم الجمعة وقال يذكر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون نے اس بات کو مکروہ خیال دیا ہے کہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کی جائے، وہ فرماتے ہیں کہ آدمی اللہ کا ذکر کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5384
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5384، ترقيم محمد عوامة 5321)
٥٣٨٥ - حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: إذا تكلم الإمام يوم الجمعة فلا كلام إلا أن يقرأ قرآنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن بات شروع کردے تو پھر کوئی اور بات نہیں کرسکتا، البتہ قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5385
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5385، ترقيم محمد عوامة 5322)
٥٣٨٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة: أقرأ في نفسي قال: لعل ذلك أن لا يكون به (بأس) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے حضرت علقمہ سے کہا کہ میں دورانِ خطبہ اپنے دل میں قرآن پڑھتا ہوں، اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5386
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5386، ترقيم محمد عوامة 5323)
٥٣٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بأسا في الرجل يوم الجمعة أن يذكر اللَّه في نفسه والإمام يخطب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی جمعہ کے دن دورانِ خطبہ اپنے دل میں اللہ کا ذکر کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5387
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5387، ترقيم محمد عوامة 5324)
٥٣٨٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: سألت محمدا عن الرجل يكون يوم الجمعة بعيدا من الإمام لا يسمع صوته يقرأ في أذن صاحبه قال: لا أعلم على الرجل بأسا أن يذكر اللَّه في نفسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص امام سے اتنا دور ہو کہ امام کی آواز نہ سن سکے تو کیا وہ اپنے ساتھ بیٹھے آدمی کے کان میں تلاوت کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ انسان اس دوران اللہ کا ذکرکرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5388
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5388، ترقيم محمد عوامة 5325)