کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
❮
❯
٥١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: ليس على المسافر جمعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5198
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ الحارث ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5198، ترقيم محمد عوامة 5136)
٥١٩٩ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يجمع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5199
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف العمري.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5199، ترقيم محمد عوامة 5137)
٥٢٠٠ - حدثنا معتمر عن (برد) (١) عن مكحول قال: ليس على المسافر أضحى ولا فطر ولا جمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مسافر پر عید الاضحی، عید الفطر اور جمعہ واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5200
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5200، ترقيم محمد عوامة 5138)
٥٢٠١ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن علي بن الأقمر قال: خرج مسروق وعروة بن المغيرة ونفر من أصحاب عبد اللَّه فحضرت الجمعة فلم يجمعوا وحضر الفطر فلم يفطروا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ بن مغیرہ اور حضرت عبد اللہ کے کچھ شاگرد ایک سفر پر نکلے تو راستہ میں جمعہ کا وقت ہوگیا، انہوں نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ پھر عید الفطر کا وقت ہوا تو انہوں نے عید کی نماز بھی نہیں پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5201
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5201، ترقيم محمد عوامة 5139)
٥٢٠٢ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عبد الرحمن بن سمرة شتا بكابل شتوة أو شتوتين لا يجمع ويصلي ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انہوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5202
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5202، ترقيم محمد عوامة 5140)
٥٢٠٣ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن أنس بن مالك أقام (بنيسابور) (١) سنة أو سنتين فكان يصلي (بهم) (٢) ركعتين ثم يسلم (٣) ولا يجمع (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نیشاپور میں ایک یا دو سال رہے، وہاں وہ دو رکعات نماز پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے، پھر دو رکعات پڑھ کر سلام پھیر دیتے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5203
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5203، ترقيم محمد عوامة 5141)
٥٢٠٤ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان أصحابنا يغزون فيقيمون السنة أو نحو ذلك يقصرون الصلاة ولا يجمعون.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے حضرات بعض اوقات جنگ کے لئے ایک ایک سال تک سفر میں رہتے، اس دوران وہ نماز میں قصر کیا کرتے تھے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5204
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5204، ترقيم محمد عوامة 5142)
٥٢٠٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن هشام بن (الغاز) (١) عن عبادة بن (نسيّ) (٢) قال: خرج عبد الملك بن مروان يريد الصلاة في (بيت) (٣) المقدس فضرب حجرته على (فاثور) (٤) إبراهيم فلقيته ومعي الجند (فدخلت) (٥) عليه فقال: يا عبادة إنا قوم سفر ليست علينا جمعة فجمّع بأصحابك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن نسی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الملک بن مروان بیت المقدس میں نماز کے ارادے سے نکلے۔ انہوں نے خوان ابراہیم کے پاس پڑاؤ ڈالا، میں اپنے لشکر کے ساتھ ان سے ملا۔ جب میرا ان سے آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم مسافر ہیں، ہم پر جمعہ واجب نہیں، تم اپنے ساتھیوں کو جمعہ پڑھا دو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5205
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5205، ترقيم محمد عوامة 5143)
٥٢٠٦ - حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) يزيد عن عون بن عبد اللَّه بن عتبة عن ابن مسعود قال: ليس على المسلمين جمعة في سفرهم ولا يوم نفرهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ مسلمانوں پر سفر میں اور کوچ کرنے کے دن جمعہ واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5206
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدا؛ إبراهيم بن يزيد متروك.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5206، ترقيم محمد عوامة 5144)
٥٢٠٧ - حدثنا زيد بن حباب قال حدثنا سفيان عن مجالد عن الشعبي قال: ليس على المسافر جمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5207
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5207، ترقيم محمد عوامة 5145)
٥٢٠٨ - حدثنا زيد بن حباب قال ثنا وجاء بن أبي سلمة قال: حدثني أبو عبيد مولى سليمان بن عبد الملك قال: خرج عمر بن عبد العزيز من (دابق) (١) وهو يومئذ أمير المؤمنين فمر بحلب يوم الجمعة فقال لأميرها (جمِّع) (٢) فإنَّا سَفَرٌ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید مولی سلیمان بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اپنے دور خلافت میں دابق سے نکلے اور جمعہ کے دن مقام حلب سے گذرے۔ انہوں نے حلب کے امیر سے کہا کہ تم جمعہ پڑھاؤ ہم مسافر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5208
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5208، ترقيم محمد عوامة 5146)