کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک امام اور ایک مقتدی ہو تو امام مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے
٥٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم قال اخبرنا (١) أبو (بشر) (٢) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: بتّ ذات ليلة عند ميمونة بنت الحارث فقام النبي ﷺ يصلي من الليل فقمت عن يساره فأخذ بذؤابة كانت لي أو برأسي (فأقامني) (٣) عن يمينه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی خالہ حضرت میمونہ بنت حارث کے یہاں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو میں آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ نے مجھے میرے بالوں یا میرے سر سے پکڑ کر مجھے دائیں طرف کھڑا کردیا۔
٥٠١٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عبد اللَّه بن المختار عن موسى بن أنس (عن أنس) (١) قال: أتيت النبي ﷺ وهو يصلي فأقامني عن يمينه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا آپ نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا۔
٥٠١٥ - [حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن شرحبيل عن جابر قال: صليت مع النبي ﷺ فأقامني عن يمينه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔
٥٠١٦ - (١) [حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (عبيد اللَّه) (٢) عن أبيه قال: أتيت عمرو هو يصلي فقمت عن شماله فجعلني عن يمينه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیداللہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں ان کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا۔
٥٠١٧ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن ثابت عن أنس قال: صليت معه فأقامني عن يمينه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے ساتھ نما ز پڑھی انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔
٥٠١٨ - حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن (عمر) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه قام رجل يصلي عن يساره فحوله (عن) (٢) يمينه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بائیں طرف کھڑا ہوکر نماز پڑھ رہا تھا، انہوں نے اسے اپنے دائیں طرف لاکھڑا کیا۔
٥٠١٩ - حدثنا سهل بن يوسف عن ابن عون عن محمد قال: كان ابن عباس إذا صلّى معه رجل أقامه عن يمينه (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ نماز پڑھتا تو وہ اسے اپنے دائیں طرف کھڑا کرتے۔
٥٠٢٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد قال: دخلت مع مكحول مسجد دمشق وقد صلى أهله فأقامني عن يمينه فصليت بصلاته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ میں حضرت مکحول کے ساتھ دمشق کی مسجد میں داخل ہوا۔ وہاں کے لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کرکے نماز پڑھائی۔
٥٠٢١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: يقيمه عن يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام اپنے ایک مقتدی کو اپنے دائیں طرف کھڑا کرے گا۔
٥٠٢٢ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن الشعبي أنه كان إذا قام معه رجل أقامه عن يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ ایک آدمی ہو تو اسے اپنے دائیں جانب کھڑا کرے گا۔
٥٠٢٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: جئت (إلى) (١) عروة وهو يصلي فأقامني عن يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں حضرت عروہ کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔
٥٠٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد قال: سألت عنه سعيد بن المسيب (قال) (١): يقيمه عن يساره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے اپنے بائیں طرف کھڑا کرے گا۔