٤٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو أسامة عن حسين العلم عن ابن بريدة عن عمران بن حصين أنه سأل النبي ﷺ عن الصلاة قاعدا فقال: "صَلِّ قَائِمًا فَإِنَّهُ أَفْضلُ"، ثم قال: "صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقائِم وَصَلَاة النَّائِم عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَاعِدِ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھو کیونکہ یہ افضل ہے۔ پھر فرمایا کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے اور لیٹ کر نماز پڑھنے کا ثواب بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧٠٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن شيخ يكنى أبا موسى عن عبد اللَّه (بن عمرو) (١) قال: أراه عن النبي ﷺ قال: "صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧٠٦ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن الزهري عن ابن (عمرو) (١) قال: قدمنا المدينة فأصابنا وباء حتى سبحنا (٢) قعودا فقال النبي ﷺ: "صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ القَائِم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ آئے تو وہاں ہمیں بیماری لاحق ہوگئی جس کی وجہ سے ہم بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے لگے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧٠٧ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: صلاة القاعد على النصف من صلاة القائم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧٠٨ - حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد (أن) (١) السائب سأل عائشة عن صلاة القاعد فقالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "صَلَاةُ الْقَاعِدِ ⦗٥٢١⦘ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ حضرت سائب نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧٠٩ - حدثنا ابن إدريس (عن) (١) ليث عن مجاهد قال: صلاة القاعد غير متربع على النصف من صلاة القائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ چار زانوں کے علاوہ کسی اور طرح بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧١٠ - حدثنا [هشيم] (١) قال أخبرنا (٢) العوام عن المسيب بن رافع الكاهلي قال: صلاة القاعد على النصف من صلاة القائم إلا من عذر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ بلا عذر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔
٤٧١١ - حدثنا معلى بن منصور وخالد بن مخلد عن عبد اللَّه بن جعفر عن إسماعيل بن محمد بن سعد عن أنس بن مالك قال: قال النبي ﷺ: "صَلَاةُ القَاعِدِ عَلَى مِثْل نِصْفِ صَلَاةِ الْقَائِمِ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے نصف ہے۔