کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص امام سے پہلے سر اٹھا لے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟
٤٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) وكيع عن حماد بن سلمة عن أزرق بن قيس عن الأحنف بن قيس أنه كره الصلاة في المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت احنف بن قیس نے مقصورہ میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٤٦٨٩ - [حدثنا وكيع عن عيسى (الخياط) (١) عن الشعبي قال: ليس المقصورة من المسجد] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مقصورہ مسجد کا حصہ نہیں۔
٤٦٩٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن (جبلة) (١) بن عطية عن ابن محيريز أنه كره الصلاة فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن محیریز نے مقصورہ میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٤٦٩١ - حدثنا وكيع عن عيسى عن نافع أن ابن عمر كان إذا حضرته الصلاة وهو في المقصورة خرج إلى المسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اگر مقصورہ میں نماز کا وقت ہوجاتا تو باہر مسجد میں تشریف لے آتے۔