کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے مقصورہ ( امام اور خطیب کے لئے مخصوص کمرے) میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 4680
٤٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) حاتم بن إسماعيل عن عبد اللَّه (بن يزيد) (٢) قال: رأيت أنس بن مالك يصلي في المقصورة المكتوبة مع عمر بن عبد العزيز ثم خرج علينا منها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ مقصورہ میں نماز پڑھتے پھر ہمارے پاس تشریف لے آتے۔
حدیث نمبر: 4681
٤٦٨١ - حدثنا ابن علية عن يونس أن الحسن كان يصلي في المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن مقصورہ میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4682
٤٦٨٢ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر قال: كان علي بن (حسين) (١) (وأبي والقاسم) (٢) (يصلون) (٣) في المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین، میرے والد اور حضرت قاسم مقصورہ میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4683
٤٦٨٣ - حدثنا عمر بن هارون عن عبيد اللَّه بن يزيد قال: رأيت السائب بن يزيد يصلي المكتوبة في المقصورة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے سائب بن یزید کو مقصورہ میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4684
٤٦٨٤ - حدثنا وكيع عن قيس بن عبد اللَّه وكان ثقة قال: رأيت الحسن يصلي في المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن کو مقصورہ میں نماز پڑھتے دیکھا ہے
حدیث نمبر: 4685
٤٦٨٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: رأيت أنسا صلى عند الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن وردان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو حجروں کے پاس نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4686
٤٦٨٦ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عامر بن ذؤيب قال: سألت ابن عمر عن الصلاة من وراء الحجر فقال: إنهم يخافون أن يقتلوهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن ذؤیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حجروں کے پاس نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہیں یہ خوف ہے لوگ انہیں قتل کردیں گے !
حدیث نمبر: 4687
٤٦٨٧ - حدثنا حفص عن (عبيد اللَّه) (١) قال: رأيت سالما والقاسم ونافعا يصلون في المقصورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت نافع کو مقصورہ میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔