٤٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) هشيم (٢) قال أنا عبد الملك بن أبي سليمان عن عطاء أنه سئل عن المسجد يكتب في قبلته من القرآن فلم ير به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ مسجد میں قبلے کی طرف قرآن مجید کی آیت یا کوئی دوسری چیز لکھی جاسکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
٤٦٦٠ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے اس کو مکروہ قراردیا۔
٤٦٦١ - حدثنا وكيع قال حدثنا (١) سفيان عن محمد بن الزبير الحنظلي قال: رأيت عمر بن عبد العريز رأى ابنًا له كتب في الحائط بسم اللَّه فضربه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زبیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے ایک بیٹے نے دیوار پر ” بسم اللہ “ لکھا تو انہوں نے اسے مارا۔