کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: تو وہ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز آیت سجدہ کو سننے والا سجدہ کرے گا
٤٣٦٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: حدثنا مغيرة عن إبراهيم أنه كان يقول: إذا سمع الرجل السجدة وهو يصلي فليسجد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز آیت سجدہ کو سننے والا سجدہ کرے گا۔
٤٣٦٦ - حدثنا حفص عن ليث عن طلحة، عن إبراهيم قال: يسجد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز آیت سجدہ کو سننے والا سجدہ کرے گا۔
٤٣٦٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان أصحاب عبد اللَّه إذا سمعوا السجدة (١) (٢) [سجدوا في صلاة كانوا أو غيرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگردجب آیت سجدہ سنتے تو سجدہ کیا کرتے تھے خواہ نماز میں ہوتے یا نماز سے باہر۔
٤٣٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الرجل يصلي فسمع السجدة قال: (١) يسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی دوران نماز آیت سجدہ سنے تو کیا وہ سجدہ کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، وہ سجدہ کرے گا۔ حضرت حکم بھی یونہی فرماتے تھے۔
٤٣٧٠ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سمع الرجل السجدة وهو يصلي فليخر ساجدا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی دورانِ نماز آیت سجدہ سنے تو سجدے میں گرجائے۔